Bey dard piya by Umme Hania
Bey dard piya is very famous romantic uniqe urdu novel published by uniqe novels
Umme Hania is a famous writer she is also
write many famous urdu novels
like Mera dard na jane koi. Yakeen kamil. Hidayat e kamil. Khud shanasi ka safar and
Bey dard piya their this piece of writing surely grab ur attention
مس ہادیہ مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے کیا ہم کچھ دیر کے لئے کہیں بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں۔۔۔۔ ہادیہ ابھی ابھی اپنی کلاس لے کر نکلی ہی تھی جب شاہان اس کے پاس بھاگتا ہوا آیا بھاگنے سے اسکا سانس پھول رہا تھا۔۔۔۔ ارے خیریت شاہان۔۔۔۔ جی مس ہادیہ۔۔۔۔ اوکے پھر چلو ٹھیک بیس منٹ بعد میری اگلی کلاس ہے۔۔۔۔
شاہان اسے لئے یونیورسٹی کے ایک پر سکون گوشے میں آگیا تھا۔۔۔ شاہان جو کہ اچھے اچھوں کے چھکے چھڑا دیتا تھا آج خود ہادیہ کیسامنے بیٹھا اس سے بات کرنے کے لئے الفاظ ڈھونڈ رہا تھا۔۔۔۔ جی بولیں شاہان کیا بات ہے ہادیہ نے کرسی پر بیٹھتے ہوئے استفسار کیا۔۔۔۔ دیکھیں مس ہادیہ مجھے غلط مت سمجھئے گا ۔۔۔۔ پلیز میری بات کو سمجھنے کی کوشش کیجیئے گا۔۔۔۔ شاہان لبوں پر زبان پھیر کر انہیں تر کرتا بولا تھا۔۔۔۔ سب ٹھیک ہے شاہان ایسی کونسی بات ہے جس کے لئے تمہیں اتنا سوچنا پڑے اب کے ہادیہ بھی تھوڑا پریشان ہو چکی تھی۔۔۔۔۔
میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں مس ہادیہ۔۔۔۔۔ آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ میں آپکو پرپوز کر رہا ہوں مس ہادیہ پلیز میرا پرپوزل ایکسیپٹ کر لیں۔۔۔ ہادیہ کی بات سے حوصلہ پا کر وہ ایک سانس میں جو منہ میں آیا وہ بولتا چلا گیا۔۔۔۔۔ شاہان کی بات سن کر ہادیہ کو فلک شگاف قہقہ فضا میں بلند ہوا تھا۔۔۔۔ یا خدا اس لڑکے کو تھوڑی سی ہدایت دے دے۔۔۔۔ یہ مذاق کرتے وقت یہ بھی نہیں سوچتا کہ آخر مذاق کر کس سے رہا ہے۔۔۔۔ ہادیہ ہستے ہوئے دعائیہ انداز میں ہاتھ اٹھا کر بولنے لگی۔۔۔۔ مس ہادیہ آپکو یہ مذاق لگ رہا ہے۔۔۔۔ میں پچھلے ایک ہفتے سے سویا نہیں ایک پل کے لئے بھی آپکا خیال میرے ذہن سے محو نہیں ہو پایا اور آپ کہہ رہی ہیں کہ یہ مذاق ہے۔۔۔۔ شاہان کے ایک دم غرا کر کہنے پر ہادیہ نے چونک کر اسے دیکھا۔۔۔۔۔ آپ صرف میری ہیں اور۔۔۔۔ بس شاہان مزید ایک لفظ نہیں۔۔۔ جانتے بھی ہو کہ کیا بکواس بک رہے ہو اور وہ بھی کس سے۔۔۔۔۔ ہادیہ کا کا لہجا ہر طرح کی لچک کے بغیر تھا۔۔۔ دیکھیں مس ہادیہ آپ سمجھنے کی کوشش۔۔۔۔۔ مجھے نہیں شاہان سمجھنے کی ضرورت تمہیں ہے۔۔۔ تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا۔۔۔ تم سٹوڈینٹ اور ٹیچر کے رشتے کے تقدس کو پامال کرنے پر تلے ہو۔۔۔۔ تم میرے لئے میرے چھوٹے بھائی کیطرح ہو۔۔۔۔ اور تم نے اپنے دماغ میں کیا خرافات پال رکھی ہیں۔۔۔ جانتے ہو نہ کچھ دنوں بعد میری شادی۔۔۔ میں کچھ نہیں جانتا اور نہ ہی مجھے کچھ جاننا ہے میں بس اتنا جانتا ہوں کہ میں آپکی شادی نہیں ہونے دوں گا آپکی شادی صرف مجھ سے۔۔۔۔ بکواس بند کرو اپنی۔۔۔ شاہان ہادیہ کی بات کاٹتے ہوئے چلایا تھا جب ہادیہ اسکی بات کاٹتی ہوئی غصے سے اس سے بھی زیادہ اونچی آواز سے غرائی تھی۔۔۔۔۔ تم انتہائی دھیت اور ایک نمبر کے ذلیل انسان ہو۔۔۔۔ غصے سے ہادیہ کا چہرا سرخ ہو گیا تھا۔۔۔۔ اپنی بات کہتے ہی وہ ایک جھٹکے سے مڑی تھی۔۔۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر میری بھی سنتی جائیے۔۔۔ آپ کی شادی صرف مجھ سے ہی ہوگئ اور شاہان کبھی اپنی بات سے پھرا نہیں۔۔۔۔ شکل مت دیکھانا تم اپنی دوبارہ مجھے۔۔۔۔ ورنہ آئینہ دیکھنے کے قابل نہیں رہو گئے۔۔۔۔ وہ ایک جھٹکے سے واپس مڑ کر انگلی اٹھاتی اسے وارن کر رہی تھی۔۔۔۔ یہ تو وقت بتائے گا۔۔۔۔ شاہان نے ایک طنزیہ مسکراہٹ اسکی طرف اچھالی اور اس کے پاس سے گزرتا ہوا آگے بڑھ گیا کیونکہ اسے اب آگے کا لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔۔۔۔۔۔۔
Bey dard piya novel by Umme Hania
Complete download pdf
If u want to download it then click the link below

No comments:
Post a Comment